منی لانڈرنگ کیس جہانگیر ترین اور علی ترین کو کلین چٹ


جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے جہانگیر ترین اورعلی ترین کے خلاف مقدمہ کینسل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری حکم کے مطابق تفتیشی کے مطابق موجودہ کیس میں منی لانڈرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ عدالت تفتیشی افسر کی رپورٹ دیکھتے ہوئے ایف آئی آر کینسل کرنے کا حکم دیتی ہے۔

تفتیش کے مطابق یہ انویسٹمنٹ کا کیس ہے جس کے لیے سول کورٹ کا فورم موجود ہے۔ موجودہ کیس میں ڈالرز کی شکل میں ٹرانزیکشنز کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے۔

واضح رہے جہانگیر ترین اورعلی ترین کے خلاف 7 ارب روپے منی لاںڈرنگ کا مقدمہ عمران خان کے دور میں ان سے اختلافات کے بعد درج کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں