آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا،وزیراعظم شہبازشریف


وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا  وفد جلد پاکستان آئے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔


ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے حکومتی عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔  تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات کے بارے میں بھی بتایا۔

 


متعلقہ خبریں