سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد مارے گئے


راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 11 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد مارے گئے۔

مارے جانے والے دہشتگردوں میں 2 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گولی نہیں لگی یہ دو ماہ سے ڈرامہ کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارودی مواد برآمد ہوا۔


متعلقہ خبریں