کوئی شریف شخص عمران خان کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں،رانا ثنااللہ


وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی 25 منٹ کی ایک او ریکارڈنگ آرہی ہے، کوئی شریف شخص عمران خان کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں،عمران خان کی چوری اور ویڈیوز سے ان کی مقبولیت پر فرق پڑا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کاووٹ لینا پڑے گا، اگر ان کے پاس نمبر زپورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیتے، اگر اعتماد کاووٹ نہیں لے سکتے تو پیچھے ہٹ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کے دن بندے ڈبل فگر میں کم ہوسکتے ہیں،6،7 لوگوں نے کہا ہے کہ وہ اعتماد کے ووٹ میں ان کا ساتھ نہیں دیں گے.وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ ہم ان کے لوگوں کو پکڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپس میں اتحاد ہوتا ہے تو ایک دوسرے کے ساتھ کمپرومائز کرنا پڑتا ہے،اگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملکر الیکشن لڑا تو ہمیں نقصان ہو سکتا ہے
ہمیں مل کر الیکشن نہیں لڑنا چاہئے۔

مزید کہا کہ زرداری نے ہمارے کہنے سے پہلے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ ن لیگ کا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا ک اسمبلی کی مدت ایک دن بھی نہیں بڑھائی جانی چاہئے،پچھلے دنوں میں جو وڈیوز اور آڈیوز آئی ہیں وہ ساری درست ہیں۔


متعلقہ خبریں