مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں منسوخ


پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہوں نے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔

جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مشورے پر فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے جراتمندانہ فیصلہ کیا، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے،ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ڈاکٹرز نے مولانا کو سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روکا ہے،مولانا فضل الرحمان طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے۔


متعلقہ خبریں