نیو ایئر نائٹ کو اسلام آباد کے پانچ مقامات بند کرنے کا فیصلہ


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے نیوایئرنائٹ پر شہر کے 5 عوامی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق نیو ایئرنائٹ پر ایف نائن پارک،سینٹورس اور صفامال کو عوام کیلئے بند کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ لیک ویوپارک اورفیصل مسجد کو بھی نیو ایئرنائٹ پر بند کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں