سرکاری ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال پر سابق سربراہ مملکت کو سزا


میانمار: سرکاری ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال پر سابق سربراہ مملکت کو سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال پر مزید 7 سال کی قید سنا دی گئی۔

میانمار کی نوبل انعام یافتہ 77 سالہ رہنما آنگ سانگ سوچی کوعہدے سے فارغ ہونے کے باوجود سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر مزید سزا سنائی گئی۔ آنگ سانگ سوچی کی حکومت کو گزشتہ سال برطرف کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیراعظم کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں

واضح رہے کہ آنگ سانگ سوچی پر کرپشن کے متعدد مقدمات ہیں جن میں انہیں مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

آنگ سانگ سوچی کے خاندان اور حامیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فوجی حکومت اس طرح کی سزائیں دے کر سوچی کو آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔

میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد سے جیل میں ہیں۔


متعلقہ خبریں