بھارت کا پاکستان اور چین کی سرحدوں پر پرالے بیلسٹک میزائلوں کو نصب کرنیکا منصوبہ

بھارت کا پاکستان اور چین کی سرحدوں پر پرالے بیلسٹک میزائلوں کو نصب کرنیکا منصوبہ

نئی دہلی: بھارت نے پڑوسی ممالک پاکستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ پرالے بیلسٹک میزائلوں کو نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر عمل درآمد کے لیے وزارت دفاع نے 120 میزائلوں کو خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ،بھارتی وزیردفاع کا پارلیمان میں غلطی کا اعتراف

مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق نصب کیے جانے والے پرالے بیلسٹک میزائل 150 سے 500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، دشمن کے لیے انٹرسیپٹر میزائل کے ذریعے اسے روکنا انتہائی مشکل ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے پرالے بیلسٹک میزائلوں کی رینج کو افواج کی خواہش پر مزید بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

بھارت کا اگنی تھری میزائل کا تجربہ بھی ناکام

وزارت دفاع کی منظوری کے بعد خریدے جانے والے 120 پرالے بیلسٹک میزائلوں کو پاکستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ نصب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال 21 اور 22 دسمبر 2021 کو ان میزائلوں کے دو کامیاب تجربات کیے تھے جب کہ افتتاح ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف آنجہانی جنرل (ر) بپن راوت نے کیا تھا۔

ایس-400 میزائل سسٹم: بھارت نے پاکستانی سرحد کے ساتھ نصب کرنا شروع کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرالے بیلسٹک میزائلوں کے اندر یہ خصوصیت رکھی گئی ہے کہ وہ فضا ہی میں اپنا راستہ تبدیل کرسکتا ہے۔ یہ میزائل ٹھوس پروپیلنٹ راکٹ موٹر اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز کا حامل ہے جس کے گائیڈنس سسٹم میں جدید ترین نیویگیشن اور مربوط ایویونکس کو شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں