امریکہ، اسلام آباد میں مقیم اپنے سفارتی عملے کو محتاط رہنے کی وارننگ

امریکہ، اسلام آباد میں مقیم اپنے سفارتی عملے کو محتاط رہنے کی وارننگ

اسلام آباد: امریکہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم اپنے سفارتی عملے کو محتاط رہنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تقاریب میں شرکت کرنے سے گریز کریں۔

بارودی سرنگ دھماکہ، پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

امریکی سفارت خانے نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ سیکیورٹی الرٹ میں کہا ہے کہ تمام عملہ چھٹیوں کی تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں غیر ضروری سفر سے گریز کرے کیونکہ شہر میں ریڈ الرٹ ہے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

جاری کردہ بیان میں سفارت خانے نے اپنے عملے کو منعقدہ تقاریب، عبادت گاہوں اور زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے بھی گریز کا مشورہ دیا ہے۔

اسلام آباد: خودکش دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار شہید

سفارتی عملے کو اسی طرح ذاتی طور پر سیکیورٹی پلانز، شناخت ساتھ رکھنے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواستوں پر عمل کرنے اور ارد گرد سے آگاہ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، عملے کو تازہ ترین صورتحال کے لیے مقامی میڈیا پر بھی نظر رکھنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے یہ ہدایت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین میں 23 دسمبر کو ہونے والے دھماکے کے بعد جاری کی گئی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

کینیڈا کا ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد حفاظتی اقدامات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کی اجتماعات پر پابندی لگا دی تھی۔


متعلقہ خبریں