کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ


اسلام آباد: افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں گارڈ زخمی ہو گیا۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ ہوئی تاہم پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے لیکن ان کے گارڈ گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولیاں قریبی عمارت سے چلائی گئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابل حملے پر کہا کہ کابل میں اپنے ہیڈ آف مشن پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور سیکیورٹی گارڈ کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سیکیورٹی گارڈ نے سینے پر گولیاں کھا کر پاکستانی ناظم الامور کو بچایا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں اور واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں