دولہا کی بارات میں تابوت کے اندر آمد، مہمان حیران و پریشان

دولہا کی بارات میں تابوت کے اندر آمد، مہمان حیران و پریشان

نیویارک: امریکہ میں منعقدہ شادی کی تقریب میں شریک تمام مہمان اس وقت حیران و پریشان ہو گئے جب انہوں ںے چند خواتین و افراد کو تابوت ہال میں لاتے دیکھا اور پھر ان کی پریشانی مزید بڑھ گئی جب تابوت میں سے دولہا برآمد ہوا۔

بارات کے ساتھ ہاتھ ہو گیا: دولہا سجی ہوئی گاڑی میں فریاد لیکر تھانے پہنچ گیا

امریکہ کے مؤقر اخبار ’نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق دولہا اپنے لیے بطور خاص کالے رنگ کے بنوائے جانے والے تابوت میں لیٹ کر شادی ہال پہنچا تو اس کے دوستوں نے وین سے تابوت نکالا اور اسے مہمانوں کے لیے مختص ہال میں پہنچا دیا جسے دیکھ کر وہاں موجود تمام ہی مرد و خواتین دنگ رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت ہال میں موجود ایک شخص نے سارے منظر کو اپنے موبائل فون پر ریکارڈ کیا اور اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پہ اپ لوڈ کردیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

جہلم: دولہا کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، دلہن خواجہ سرا نکلی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے مطابق اب تک لاکھوں افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں لیکن اکثریت نے اس حرکت پہ شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سال رواں کے ماہ مئی میں بھی امریکہ میں منعقد ہونے والی شادی کی ایک ایسی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تھی جس میں دولہا اور دلہن خود کو آگ لگا کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلتے دکھائی دیے تھے۔

بارات پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، باراتی اسپتال پہنچ گئے، متاثرین میں دولہا بھی شامل

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کرنے والا یہ جوڑا دراصل فلموں میں اسٹنٹ کرتا تھا تو انہوں ںے اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر نیا انداز اپنایا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو کو بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد نے دیکھا تھا۔


متعلقہ خبریں