جنت مرزا نے بریک اپ کیوں کیا؟ خود وجہ بتا دی


معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و ماڈل جنت مرزا نے اپنے بریک اپ کا اعلان کیا تو یہ خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔

ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب کسی رشتے میں نہیں ہیں اور وہ سنگل ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی مجھ سے رشتہ ختم کرنے کی وجہ معلوم نہ کرے۔

جنت مرزا کے بریک اپ کی خبر سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر آگ کی طرح پھیل گئی جس پر انہیں وضاحتی اسٹوری لگانی پڑی۔

انہوں نے لکھا کہ اپنی مری ہوئی حس مزاح کو دوبارہ زندہ کر لیں، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے عمر بٹ (منگیتر) کی کلین شیو تصویر بھی شیئر کر دی۔

جس سے معلوم ہوا کہ انہوں نے عمر بٹ کی کلین شیو کرنے پر احتجاج بریک اپ کی اسٹوری شیئر کی جو دراصل ایک مزاق تھا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں