عمران خان پر فائرنگ ، 15 گھنٹے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا


وزیرآباد: عمران خان پر فائرنگ کے واقع کے بعد 15 گھنٹے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

عمران خان پر فائرنگ کے معاملے کو سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے انویسٹیگیٹ کررہے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی کی جانب سے درخواست آتے ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے عمران خان پر گزشتہ روز وزیر آباد پرانی کچہری چوک میں فائرنگ کی گئی تھی، گولیاں عمران خان کی ٹانگوں پر لگیں جس کے بعد وہ ابھی لاہور میں شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ملک بھر میں احتجاج، وکلا کی ہڑتال

دوسری جانب پولیس، فرانزک اور دیگر اداروں کی جانب سے شواہد اکھٹے کرنے کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں، تفتیشی ذرائع کے مطابق عمران خان پر حملہ کرنے والا ملزم مکمل تیاری کے ساتھ آیا تھا، ملزم نوید اور گھر والوں سے بھی تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے ملنے والے خول اور ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ملزم کی جانب سے حملے کے لیے نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی۔

ملزم سے پستول، میگزین اور 16 گولیاں برآمد ہوئیں، وقوعہ سے ملنے والے 9 خول نائن ایم ایم اور 2 دیگر اسلحہ کے ہیں، ملنے والے 9خول نیچے سے اوپر فائر کیے گئے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے گھر والے حملے سے ناواقف تھے۔

جاں بحق نوجوان معظم ملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کے باعث معظم کےسر میں گولی لگی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوا ہو گیا۔

واقعے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق فیصل جاوید گولیاں لگنے سے زخمی افراد میں شامل نہیں۔


متعلقہ خبریں