شہید خاتون رپورٹر کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی

شہید خاتون رپورٹر کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی

کامونکی: شہید خاتون رپورٹر صدف نعیم کی میت ضرورری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران افسوسناک حادثہ، خاتون رپورٹر شہید

پولیس کے مطابق میت مرحومہ کے بھائیوں نے وصول کی، صدف نعیم لاہور کے علاقے اچھرہ کی رہائشی تھیں، میت کو لے کر ورثا لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر ٹی ایچ کیو اسپتال میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  صدف نعیم کی وفات پر گہرا دکھ پہنچا ہے، عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کی قیادت دلخراش واقعہ پر انتہائی افسردہ ہے۔

شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے لواحقین کیلئے مالی امداد کے اعلانات

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صدف نعیم کے خاندان کی امداد کے لیے جو ہو سکا وہ کریں گے، میں نے صحافی برادری کے لیے الگ کنٹینر کا انتظام کرنے کے لیے کہا ہے۔


متعلقہ خبریں