ارشد شریف آج بھی مسکرا رہے تھے، اہلیہ


اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف آج بھی مسکرا رہے تھے۔

ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی میت کو قائد اعظم اسپتال کے سرد خانے میں شفٹ کر رہے ہیں وہ آج بھی مسکرا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے گزارش ہے ارشد شریف کا غائبانہ نماز جنازہ پڑھیں۔ میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا مقابلہ امریکی غلاموں سے ہے، عمران خان

جویریہ صدیق نے کہا کہ پورا ملک ارشد شریف کی مغفرت کی دعا کرے، ہمارے گھر میں ایک ہی مرد تھا جس کے چلے جانے کے بعد ہم بے آسرا ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ارشد شریف کو دو روز قبل کینیا پولیس نے شبے کی بنیاد پر فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا تھا اور ان کی لاش گزشتہ شب پاکستان لائی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں