شاہ زیب قتل کیس،اٹارنی جنرل کا سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

supreme court

اٹارنی جنرل نے شاہ زیب قتل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ سے اظہار تشویش کے لیے خط کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کی بریت کے فیصلےسے قبل اٹارنی جنرل آفس سے رائے طلب نہیں کی گئی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کو پہلے ہی اہم آئینی معاملہ قرار دے چکی ہے،اس طرح کے اہم آئینی معاملات پر پہلے بھی اٹارنی جنرل کی رائے طلب کی جاتی رہی،اٹارنی جنرل نے سندھ ہائیکورٹ کا بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

سپر یم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کر دیا

خط میں کہا گیا کہ بریت فیصلے میں سپریم کورٹ دہشتگردی جرائم پر عدالتی فیصلوں سے ہٹ کرنتیجے پر پہنچی ہے، سمجھوتے،فساد فی الارض اور دیگر معاملات میں اس کیس پر نظر ثانی بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں