اعظم سواتی مکمل طور پر فٹ قرار

اعظم سواتی

اسلام آباد کے مرکزی اسپتال پمز کے میڈیکل بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کا طبی معائنہ مکمل کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر فٹ قرار دے دییا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹراعظم سواتی کا 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا ہے، وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست ہیں۔ ان کے دل میں 3 سٹنٹ لگے ہوئے ہیں اور وہ دل کے امراض کی ادویات لے رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹراعظم سواتی کے الٹراساونڈ، ای سی جی اور ایکسرے کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی گرفتار، تشدد کا الزام، عدالت میں پیش، دو روزہ ریمانڈ

رپورٹ کے مطابق امراض قلب کی وجہ سے اعظم سواتی 2016 میں اسپتال میں زیر علاج رہے اور ان کی اینجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ وہ گزشتہ چھ سال سے ہائپر ٹینشن کے مریض ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اعظم سواتی کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں