پاکستان کے تمام بلے باز ناکام، نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے ہرا دیا


تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لیںڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے 131 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

فن ایلن نے 42 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈیون کونوے  49 اسکور بنا کر افتخار احمد کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ کین ویلیمسن نے 9 رنز بنائے۔

دوسری جانب پاکستان کی پوری بیٹنگ لائن ایک بار پھر فیل ہو گئی، بابر رضوان کے آوٹ ہوتے ہی ٹیم پرفارم کرنا بھول گئی۔

ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اوپننگ کی، پاکستانی کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گری ، نیوزی لینڈ کے بولر بریس ویل نے محمد رضوان کو آوٹ کیا وہ صرف 16 رنز بنا سکے، شان مسعود 14، شاداب خان  8، بابر اعظم 21 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

افتخار احمد 27، حیدر علی 8 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ آصف علی 25 رنز پر بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈین بیٹر کی ٹی ٹوئنٹی میں ڈبل سنچری

پاکستان کی اننگ میں کوئی چھکا نہیں لگا، پاور ہٹرز افتخار ، حیدر علی اور محمد آصف نے 58 گیندیں کھیلی ایک بھی چھکا نہیں لگایا،  افتخار نے 27 گیندیں کھیلیں ، حیدر نے 11 اور آصف نے 20 گیندوں کا سامنا کیا،  تینوں نے آخری اوورز میں بیٹنگ کے دوران صرف چھ چوکے لگائے، جس کے ساتھ ہی پاکستان نیوزی لینڈ میں ایک اننگ میں کوئی چھکا نہ لگانی والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

افتخار اور آصف کی پاور ہٹنگ کے دوران سست بیٹنگ دونوں نے 47 گیندیں کھیلیں 52 رن بنائے۔

میچ کے اختتام پر کیوی کپتنا نے پاکستان کو کرٹ کی دنیا کی بہترین ٹیم قرار دیا، جبکہ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شکست کی وجہ سے ہمارا برادن تھا، اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کی کوشش کریں گے، ہمیں کئی چیزوں پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

 


متعلقہ خبریں