ممنوعہ فنڈنگ، ایف آئی اے کو نوٹس، پی ٹی آئی کی درخواست کیس سے جڑ گئی

Islamabad High Court

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے درخواست کو ممنوعہ فنڈنگ کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی قانون کے مطابق کی جائے۔

پی ٹی آئی اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس حوالے سے کیسز 19 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں کیا یہ اسی طرح کا ہے؟ وکیل نے بتایا کہ جی یہ وہی کیسز ہیں پہلے بنکنگ سرکل اب سائبر کرائم یہ انکوائری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف اسمبلی واپس جاسکتی ہے اگر ،اسد عمر نے بڑی شرط لگا دی

نامنظور ڈاٹ کام سے فنڈنگ سے متعلق سائبر کرائم نے نئی انکوائری شروع کی ہے، عدالت نے پہلے سے زیر سماعت کیسز کے ساتھ درخواست کو منسلک کرتے ہوئے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp