بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا


بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ وادی کے ضلع  شوپیاں میں4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:متعدد کشمیری علمائے دین اور مبلغین کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا، عبدالحمید لون

نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے دراچ اور مولو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے مختلف  علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری  ہیں۔


متعلقہ خبریں