سائفر پر کھیلیں، امریکا کا نام نہ لیں، عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک



چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اعظم خان کی امریکی سائفر پر مبینہ آڈیو سامنے آگئی،  مبینہ آڈیو میں عمران خان سائفرکے معاملے پر اعظم خان کوحکمت عملی بتا رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں اعظم خان نے معاملے کو اٹھانے اور نیا رنگ دینے کیلئے میٹنگ بلانے پر زور دیا ہے،اعظم خان میٹنگ کے منٹس اورانہیں اپنےطریقےسےڈاکیومنٹ کرنے کا پلان بتا رہے ہیں۔

آڈیو لیک میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اچھا اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، نام نہیں لینا امریکہ، بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔

اعظم خان اس پر کہہ رہے ہیں کہ سر!میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ جو سائفر ہے ناں، میرا خیال ہے ایک میٹنگ کرلیتے ہیں اس کے اوپر، دیکھیں اگر آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبسیڈر نے لکھا ہوا تھا کہ ڈیمارچ کریں، اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو کیونکہ رات میں نے بہت سوچا ہے اس کے اوپر، آپ نے کہا کہ انہوں نے اٹھایا، لیکن نہیں پھر میں نے سوچا کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے؟ ایک مٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکرٹری کی۔

اعظم خان نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی یہ کریں گے کہ وہ لیٹر پڑھ کر سنائیں گے تو جو بھی پڑھ کر سنائیں گے نا تو اس کو کاپی میں بدل دینگے ، وہ میں منٹس میں کرلوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے، بس اس کا یہ کام ہوگا مگر یہ کہ اس کا اینلسسز ادھر ہی ہوگا، پھر اینلسسز اپنی مرضی کے منٹس میں کردیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہو اینلسسز یہ ہوگا کہ یہ تھریٹ ہے، ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں ناں وہ اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے۔
جس کے بعد عمران خان کہتے ہیں کہ تو پھر کس کس کو بلائیں اس میں؟ شاہ محمود، آپ (اعظم خان)، میں اور سہیل، اعظم خان نے اس پر جس ۔۔ یس ۔۔ کہا۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیکس سنجیدہ لیپس ہے، عالمی لیڈرز بات کرنے سے پہلے 100 مرتبہ سوچیں گے، بات کریں یا نہیں؟ وزیر اعظم

عمران خان نے کہا کہ ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں۔

اعظم خان مزید کہہ رہے ہیں کہ تا کہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں، آپ یہ دیکھیں کہ وہ کونسلیٹ فار اسٹیٹ ہیں، وہ پڑھ کر سنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا آرام سے تو آن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیزہوئی ہے، آپ فارن سیکرٹری کو بلائیں تا کہ پولیٹیکل نار ہے اور بیورکریٹک ریکارڈ پہ چلا جائے۔

عمران خان نے جواب دیا کہ نہیں تو اس نے ہی لکھا ہے ایمبیسڈر نے، اعظم خان نے کہا کہ ہمارے پاس تو کاپی نہیں ہے ناں یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا؟

آڈیو میں عمران خان نے جواب دیا کہ یہ یہاں سے اٹھی ہے۔اس نے اٹھائی ہے۔لیکن اینی ہائو، ہے تو فارن سازش ہی نا۔


متعلقہ خبریں