پیٹرول مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا

petrol

پیڑول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی، شاہد خاقان عباسی

ڈیزل کی قیمت 245 روپے43 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے،لائٹ ڈیزل  4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 197 روپے 28 پیسے ہو گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ،نئی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں