آرمی چیف سے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ کی ملاقات، دو طرفہ باہمی امور و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سمانتھا پاور کی ملاقات ہوئی ہے جس دو طرفہ باہمی امور و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں سمانتھا پاور کا پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات پر اظہار افسوس کیا اور  پاکستان کیلئے بھرپور حمایت کی پیشکش کی۔

پاکستان امریکہ کیساتھ پائیدار تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ نے سیلاب میں مدد اور انخلا آپریشن پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی،  آرمی چیف نے حمایت پر ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سمانتھا پاورکا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں