دبئی سے کراچی آنے والے ہوائی جہاز سے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے مالیت کا سونا چوری

سونے کی قیمت

دبئی سے کراچی آنے والے ہوائی جہاز سے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے مالیت کا سونا چوری ہوگیا۔

مسافر نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیڑھ کلو سے زائد سونا ہینڈ کیری میں رکھا تھا، کسٹمز حکام کے مطابق مسافروں اور ان کے سامان کی 100 فیصد اسکیننگ کے باجود جیولری برآمد نہ ہوسکی۔ سونا چوری ہونے کی واردات پرواز میں داخل ہونے سے پہلے کی بھی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

مسافر نے دعویٰ کیا ہے کہ دوران پرواز سیٹ پر رکھے ہینڈ کیری سے سونا غائب ہوگیا۔ مسافر نے جیولری لانے کیلئے کسٹمز حکام سے تحریری طور پر اجازت بھی لی تھی۔ مسافر نے فوری طور پر ایئرلائن کے عملے کو سونا چوری ہونے سے متعلق آگاہ کیا، پائلٹ نے ایئرٹریفک سے رابطہ کرکے چوری سے متعلق ایئرٹریفک کنٹرولر کو آگاہ کیا، ڈیڑھ کلو سونا کراچی کے ایک جیولر کے نام پر لیا جارہا تھا۔


متعلقہ خبریں