بھارتی فوڈ آئٹمز کیلئے عالمی ایجنسیوں نے رابطہ کیا، مفتاح اسماعیل


وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت کے لیے ایک سے زائد عالمی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے لکھا کہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔ تاہم اس معاملے پر حکومت اپنے اتحادیوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی 4 روپے 34 پیسے اضافے کی منظوری دے دی

مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت سپلائی کی کمی کی بنیاد پر فوڈ آئٹمز منگوانے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں