اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاک فوج کے تمام جنرل افسران نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی،آئی ایس پی آر
ہم نیوز نے چیئرمین سی ڈی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ 40 لاکھ روپے ہے۔
چیئرمین کے مطابق سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے سیلاب زدگان کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپس بھی قائم کردیے ہیں۔
وفاقی کابینہ اراکین کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ
ہم نیوز نے چیئرمین سی ڈی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے ایف 6، ایف 8 اور ایف 10 میں کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں ںے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سیلاب زدگان کی دل کھول کر امداد کریں۔