پاکستان جونیئر لیگ میں لیجنڈری بلے باز سر ویوین رچرڈز مینٹور مقرر


پاکستان جونیئر لیگ میں لیجنڈری بلے باز سر ویوین رچرڈز کو مینٹور مقرر کر دیا گیا۔

پی سی بی نے پاکستان جونیئر لیگ میں لیجنڈری بلے باز سر ویوین رچرڈز کو مینٹور مقرر کر دیا۔ سابق کتپان جاوید میانداد بھی مینٹور کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں عظیم کھلاڑی لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کوچ راہول ڈریوڈکو کورونا ہو گیا،ایشیا کپ میں شرکت مشکوک

ویوین رچرڈز نے جونیئر لیگ میں مینٹور مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میانداد کیساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر بہت خوش ہوں۔ امید ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ سے نئے کرکٹ ستارے سامنے آئیں گے۔

جاوید میانداد نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویون رچرڈز دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ان کیساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کھلاڑیوں کیلیے ایک بہترین ایونٹ ہوگا۔ لیگ سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔ میری کوشش ہوگی کے اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچاؤں۔


متعلقہ خبریں