کراچی سے حیدر آباد جانے والی کار ملیر ندی میں ڈوب گئی،7 افراد لا پتہ


 کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک رو ڈ پر ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والی گاڑی کو نکال لیا گیا۔ کار میں سوار7 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

سیلابی ریلہ کراچی سے حیدر آباد جانے والے کار کو بہا کر ملیر ندی میں لے گیا۔ کراچی پولیس کو  گزشتہ شام فیملی سمیت کار ڈوبنے کی اطلاع ملی۔ پانی کی سطح بہت زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن ممکن نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،5افراد جاں بحق

رات گئے رکنے والا آپریشن صبح دوبارہ شروع کیا گیا تو  ملیر ندی میں ڈوبنے والی کار  تو مل گئی لیکن کار سوار 7 افراد کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

جائے حادثہ پر پہنچنے والے کار سوار افراد کے اہل خانہ نے بتایا کہ کار میں فیملی کے7 افراد سوار  تھے۔ کار میں خواتین اور بچے بھی موجود  تھے۔ تمام افراد کا گزشتہ روز سے رابطہ منقطع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو تباہ حالت میں نکال لیا گیا ہے اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

ملیر ندی لنک روڈ کے اطراف گوٹھوں میں برساتی پانی داخل ہو گیا۔  سیلابی ریلے میں دبئی گوٹھ،سمو گوٹھ شفع محمد گوٹھ میں ڈوب گیا۔ درجن سے زائد افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا۔


متعلقہ خبریں