عمران خان نے قائداعظم اور علامہ اقبال کیساتھ خاندان کے افراد کی تصویر شیئر کر دی


سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 1930 میں ہونے والی گول میز کانفرنس کی ایک یاد گاری تصویر شئیر کی دی۔

اس تصویر میں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے ساتھ عمران خان کے خاندان کے افراد موجود ہیں، جن کا تعرف انہوں نے خود کرایا اور کہا کہ یہ ان کیلئے باعث فخر ہے۔

عمران خان نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر میرے خاندان کے لیے فخر کا باعث ہے کیونکہ اس میں میرے دادا کے بھائی محمد زمان خان (جن کے نام پر زمان پارک قائم کیا گیا) اور میرے خالو جہانگیر خان بھی موجود ہیں، انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بائیں جانب سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں