سیاحتی مقامات پر رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن1421 کا آغاز


پنجاب کے سیاحتی مقامات سے متعلق راہنمائی اور شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1421 کا آغاز کر دیا گیا، اب کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سیاح ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد لے سکیں گے.

سیاحتی مقامات ہوں مزارات یا پھر کوئی اہم ایونٹ یا اس حوالے سے اب اگر کسی بھی شخص کو کہیں کوئی مدد یا معلومات درکار ہیں تو ہیلپ لائن 1421 پر کال کر کے حاصل کر سکتا ہے، پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے ہیلپ لائن وضع کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ہیلپ لائن کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں ہو گا جیسے ہی کوئی شخص ایمرجنسی کال کرے گا تو اس پر فوری کاروائی شروع ہو جائے گی۔

احسان بھٹہ سیکرٹری سیاحت پنجاب کا کہنا ہے کہ جب کوئی بھی شخص ہیلپ لائن استعمال کرے گا تو مری میں سکواڈ موجود ہوگا اگر وہ مطمئن نہ ہوا تو یہاں موجود لوگ ایف آئی آر بھی درج کرائیں گے، سیاحوں کی سہولت اور مدد کیلئے مری میں خصوصی ٹورسٹ سکواڈ بھی لانچ کیا جائے گا، ٹورسٹ سکواڈ ایک سو چھ افراد پر مشتمل ہو گا۔

اسکواڈ ممبرکلیم علی نے بتایا کہ پورا سکواڈ مری میں موجود ہو گا ہم ہیلپ کرنے کیلئے تیار ہیں ہر طرح کی سیاحوں کو مدد دیں گے۔

پہلے یہ سروس مری میں شروع ہو گی، جس کے بعد مرحلہ وار پورے پنجاب میں ہیلپ لائن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں