پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری


راولپنڈی: پاک فوج کی بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرہ علاقوں سے ڈی واٹرنگ اور متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کی جا رہی ہے۔

متاثرین کو طبی امداد اور خوراک بھی فراہم کی گئی جبکہ مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نہ آتے تو آج ڈالر 400روپے تک پہنچ جاتا،شاہد خاقان عباسی

آئی ایس پی آر کے مطابق بولان، لسبیلہ، اوتھل، جھل مگسی اور غذر میں سیلاب کے دوران پھنسے 700 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں