احد چیمہ کے بہنوئی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر


لاہور: نیب کی جانب سے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر نیب کے زیر حراست لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کے بہنوئی منصور احمد نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت  دائر کر دی ہے۔

عدنان شجاع بٹ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے موکل کو نیب کی جانب سے آشیانہ اقبال اسکینڈل کی تحقیقات میں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، نیب کا الزام ہے کہ تحصیل کینٹ لاہورمیں 15 کنال اراضی پیراگون کے ندیم ضیا نے خرید  کر تحفے میں دی جبکہ درخواست گزار منصوراحمد  قانون پرعمل کرنے والا  شہری ہے۔

منصور احمد  کا کہنا ہے کہ نیب کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اس لیے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی اراضی میں خرد برد کے الزام میں گرفتار ہیں۔ انہیں 21 فروری کو حراست میں لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں