سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلیشمنٹ کے تعلقات میں وقت کیساتھ بہت بہتری آئی ہے،آصف زرداری

Asif Ali zardari

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلیشمنٹ کے تعلقات میں وقت کیساتھ بہت بہتری آئی ہے۔

کراچی میں صوبائی وزرا سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت، اسٹیبلیشمنٹ اورعدلیہ سب کو مل کر ملک کو بحران سے نکالنا ہے،تعلقات میں مزید بہتری آئے گی،سب کا مقصد ملکی ترقی،جمہوریت کی مضبوطی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے وقت کے ساتھ بہت کچھ سیکھا ہے،ملک کو اس بحرانوں میں عمران خان چھوڑ کر گیا ہے۔

اسلام آباد سے آج بھی 18 ویں ترمیم پر جھگڑا ہے، وہ کہتے ہیں کمزور کیا، میں کہتا ہوں مضبوط کیا، زرداری

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے، کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی اور ملتی رہے گی۔


متعلقہ خبریں