آئین توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی کا آزادانہ اسٹیٹس ختم: وزارت قانون کے انسٹی ٹیوٹ کی حیثیت سے کام کریگی

آئین شکنی کے مرتکب افراد کیخلاف آرٹیکل6کے تحت کارروائی کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کا آئین پاکستان کے تحفظ کا فیصلہ قابل تعریف ہے،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں آئین شکنی کے مرتکب افراد کی نشاندہی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیرونی مداخلت پر دلیل سے مطمئن نہیں، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور فواد چوہدری نے دانستہ طور پر آئین شکنی کی،صدر عارف علوی ،عمران خان اور اسد قیصر بھی آئینی شکنی کے مرتکب ٹھہرائے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے آئین پاکستان کا کھلواڑ کرنے والوں کی نشاندہی کی ہے،عدالتی فیصلے کی روشنی میں آئین شکنی کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔


متعلقہ خبریں