پیٹرولیم ڈیلرز کی 18 جولائی سے ہڑتال کی دھمکی

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک مطالبات نہیں مانتے پمپس نہیں کھلیں گے اور حکومتی نمائندوں کو کچھ پتہ ہے نہ ہی کچھ سننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہمیں فائدہ نہیں نقصان ہو رہا ہے اور سب سے زیادہ موٹر سائیکل والے پریشان ہیں۔ سابق حکومت نے جون تک 4 فیصد منافع بڑھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن منافع نہیں بڑھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، وزیر داخلہ

عبدالسمیع خان نے مطالبہ کیا کہ ہم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے۔ وزارت پیٹرولیم کو کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں منافع نہ بڑھایا گیا تو سخت فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انویسٹمنٹ بڑھ گئی ہے اور بینک سود 13 فیصد ہوچکا ہے۔ ہم پر ڈیلرز کا بہت پریشر ہے اور اب کوئی فیصلہ بہت ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں