کراچی: ضمنی الیکشن، پولنگ اسٹیشن پر حملہ، ملزمان نے بیلٹ بکس توڑ دیے، کاسٹ ووٹ لیکر فرار

کراچی: ضمنی الیکشن، پولنگ اسٹیشن پر حملہ، ملزمان نے بیلٹ بکس توڑ دیے، کاسٹ ووٹ لیکر فرار

کراچی: لانڈھی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران کی جانے والی ہنگامہ آرائی کے بعد خواجہ اجمیر نگری کے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا گیا ہے۔

کراچی: لانڈھی میں ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ، کشیدگی، ایک جاں بحق، 5 زخمی

ہم نیوز نے انتخابی عملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 51 پر نہ صرف حملہ آوروں نے بیلٹ باکس توڑے بلکہ کاسٹ ووٹ بھی اپنے ہمراہ لے کر فرار ہو گئے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حلقہ این اے 240 میں ہونے والی ہنگامہ آرائی و  فائرنگ اورتشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دیں اور الیکشن کا ماحول پرامن رکھیں۔

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخابات، پولنگ جاری

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح طور پر کہا ہے کہ جو قانون ہاتھ میں لے اس سے سختی سے نمٹا جائے۔ انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں سے بھی پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہمیں پرامن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

کراچی والوں کے لیے بجلی 5روپے 28 پیسے مزید مہنگی

سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے ہم نیوز سے بات چیت میں کہا ہے کہ بد قسمتی سے چند جماعتوں کے کارکنان آپس میں لڑپڑے، کسی کو کراچی شہرکے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں