پاکستان میں کھیلنے کیلئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے سکتا ہوں، معین علی


انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

معین علی کا کہنا ہے کہ اگر انگلینڈ نے مجھے پاکستان کے دورے میں شرکت کا پوچھا تو وہ ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس بھی لے سکتے ہیں۔

یاد رہے معین علی کا تعلق پاکستان سے ہے، بی بی سی ٹیسٹ میچ اسپشل میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں سپر لیگ کھیل چکے ہیں لیکن انگلینڈ ٹیم کے ساتھ پاکستان جانا تاریخی ہو گا، کیونکہ انگلینڈ ٹیم کئی سالوں سے پاکستان کھیلنے نہیں گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے کتنی محبت کرتے ہیں، اور ان کا پیار ہمیشہ آپ کو خوش کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  وہ رواں برس موسم سرما میں پاکستان کا دورہ کرنے کو بھی تیار ہوں گے۔

یاد رہے کہ میک کولم نے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ وائٹ بال کی کرکٹ تک محدود ہونے والے اسٹارز کو واپس ٹیسٹ کرکٹ میں لانے کی کوشش کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں