وزیراعظم مودی آگے بڑھیں، اس زہر کو روکیں: نصیر الدین شاہ

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور اس زہر کو روکیں۔

مسلح افواج کی بھارتی رہنمائوں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت

ہم نیوز نے مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممتاز اداکار نصیر الدین شاہ نے یہ بات حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان کی جانب سے دیے جانے والے گستاخانہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہی ہے۔

نصیر الدین شاہ نے ایک سوال پر واضح طور پہ کہا کہ اس زہر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔

بالی ووڈ اداکارنے کہا کہ امن اور اتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیج دیا جاتا ہے جب کہ نسل کشی کی بات پر صرف تھپڑ مارا جاتا ہے۔

بی جے پی ترجمان کا گستاخانہ بیان: پاکستان سمیت اسلامی دنیا میں شدید ردعمل

سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت میں نفرت پھیلانے کا ذمے دار ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا ہے۔


متعلقہ خبریں