وزیر اعظم کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری


اسپیشل سینٹرل کورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی، سلمان شہباز ، ملک مقصود اور طاہر نقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے وارنٹس پر عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی، سپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع

اسپیشل سینٹرل کورٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے تینوں مفرور ملزمان کے ایڈریس اور ولدیت سے متعلق ضمنی چالان جمع کروایا، پہلے جمع کروائے گئے چالان میں ملزمان کے کوائف درست نہیں تھے، متعلقہ ایس ایچ او ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وارنٹس پر عمل درآمد رپورٹ ییش کرے۔


متعلقہ خبریں