سابق صدر آصف زرداری کی لاہور آمد: وزیراعلیٰ پنجاب کو ظہرانے پر مدعو کر لیا

Asif Ali Zardari

لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وہ لاہور میں ایک سے دو دن تک قیام کریں گے۔

اگر ملک میں سازش گھمانے کی کوشش کی تو انہیں جیل میں گھماؤں گا،حمزہ شہباز

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری لاہور میں قیام کے دوران اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے۔

ذمہ دار کے مطابق سابق صدر نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کو ظہرانے پر مدعو کر لیا ہے۔

ملک ریاض کی جانب سے عمران خان کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کل بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

لانگ مارچ ہوگا، ایم کیو ایم اسی مہینے بولے گی، عمران کیساتھ زیادتی ہوئی، آصف زرداری نے انہیں سیاسی طور پر غرق کردیا: شیخ رشید

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں تشکیل دی جانے والی صوبائی کابینہ میں پی پی کی نمائندگی شامل ہے تاہم اس میں مزید توسیع ہونی ہے۔


متعلقہ خبریں