لاہور میں سستے سفر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور: اورنج لائن ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے مقرر

لاہور میں سستے سفر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایے میں سو فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔ اب بیس روپے والا ٹکٹ چالیس روپے میں ملے گا۔ 

وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز کو ارسال  سمری میں اورنج ٹرین کا علی ٹاون سے ڈیرہ گجراں تک کرایہ چالیس روپے سے بڑھا کر ساٹھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ بیس سے پچیس روپے مقرر کرنے کی سفارش بھی دی گئی ہے۔

کراچی والوں کیلئے خوشخبری: اورنج لائن منصوبے کی 49 بسیں شہر قائد پہنچ گئیں

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے اخراجات بڑھنے پر کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حتمی منظوری وزیراعلی پنجاب دیں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد یہ سستا سفر بھی مہنگا ہونے سے مشکلات بڑھیں گی۔


متعلقہ خبریں