وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری دیدی


وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی پاکستان کو چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرضہ حاصل کرنے کی سمری کی منظوری دے ہے۔

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے قرضہ کے حصول کی منظوری دی جس میں کہا گیا کہ چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کےلئےہوگا۔

دو ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ ایک فیصد مارجن پر ملے گا۔ قرضہ 2019 کے معاہدے کے تحت ملے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان بھی 24 گھنٹے میں طلب کر لیا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے بتایا کہ وزیراعظم نے توانائی، پٹرولیم اور خزانے کے وزیروں کی کمیٹی کو قابل عمل پلان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کے پلان پر موثر عملدرآمد کرائیں گے۔

منی لانڈرنگ کیس:ایف آئی اے کی شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ‏وزیراعظم کی زیر صدارت پانچ گھنٹے طویل جاری رہنے والے اجلاس میں تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملک میں توانائی کی مجموعی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے متعلقہ وزرا کو صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں توازن لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسا پلان بنائیں جس سے عوام کو لوڈشیڈنگ میں کمی خود محسوس ہو۔


متعلقہ خبریں