پی ٹی آئی کے قافلے نکل پڑے، رکاوٹیں ہٹا دیں، پولیس سے جھڑپیں


حقیقی آزادی مارچ کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے  پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد کی طرف نکل پڑے۔ پولیس کی جانب سے روکے جانے پر کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود  بھی قافلہ لے کر نکل پڑے۔ہائیکورٹ کے سامنے بڑی تعداد میں وکلا نے استقبال کیا اور قافلے میں شامل ہوئے ۔ وکلا  نے راستے میں رکھی تمام رکاوٹیں اور بیریئرز ہٹادیے۔

پولیس نے قافلے پر لاٹھی چارج کیا  اور پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار زبیر نیازی کو گرفتار کر لیا۔ وکلا نے  زبیر نیازی کو پولیس کے حصار سے چھڑوا لیا۔

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی قیادت میں قافلہ رکاوٹیں ہٹاتا ہوا بتی چوک پہنچ گیا۔ بتی چوک پر  رکاوٹیں ہٹانے پرپولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

راوی ٹول پلازے کے قریب پولیس اور پی ٹی آئی ورکرز آمنے سامنے  آ گئے۔ پولیس نے مشتعل ورکرز کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کی۔

 

 


متعلقہ خبریں