اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں میں پاکستان تحریک انصاف کے اعلان کردہ لانگ مارچ کے دوران پیش آسکنے والی کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی
ہم نیوز کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہائی الرٹ کے حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پولی کلینک اسلام آباد میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 20 بیڈز مختص کر دیے گئے ہیں۔
حکومت کا تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
نوٹی فکیشن کے تحت مختص کردہ 20 بیڈز میں سے دس خواتین اور دس مردوں کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔
اسپتال اسٹاف کو بھی شہر سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے جب کہ ادویات سمیت تمام دیگر ضروری سامان کی فوری فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہر صورت جائیں گے، نیوٹرلز اور ججز کے لیے فیصلہ کن وقت ہے،عمران خان
ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ وی وی آئی پی رومز میں بھی ہنگامی صورتحال کے لیے بیڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔