اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہر سطح پر امریکہ سے رابطہ رکھنا چاہیے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات مثبت نتیجہ خیز اور بہت حوصلہ افزا تھیں۔ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کو ہر سطح پر امریکہ سے رابط جاری رکھنا چاہیئیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیئے اور اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھ کر وسیع تر، گہرے اور زیادہ بامعنی تعلقات بنائیں۔ افغانستان کے انسانی بحران اور تباہ حال معیشت سے فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ جی ٹی روڈ سے بھی غائب ہوتی دکھائی دی رہی ہے، شاہ محمود قریشی
بلاول بھٹو نے کہا کہ افغان معیشت کی مکمل تباہی افغان، پاکستان اور عالمی برادری کے لیے بھی تباہی ہو گی جبکہ افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے ہی خواتین کے حقوق لیے جاسکتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کا مخالف ہوں۔ والدہ بینظیر بھٹو اور نانا ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کی اہم شخصیات ہیں۔ والدہ اور نانا کے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔