بلاول بھٹو کا بحیثیت وزیر خارجہ پہلا دورہ امریکہ

بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر 18 مئی کو امریکہ روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کو امریکی سیکریٹری خارجہ کا فون: تعلقات مستحکم کرنیکی خواہش کا اظہار

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بحیثیت وزیر خارجہ اپنے پہلے دورہ امریکہ میں 18 مئی کو منعقد ہونے والے گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن پر منعقدہ وزا۔رتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو 19 مئی کو عالمی امن اور سلامتی کی بحالی پر منعقدہ سلامتی کونسل کی بحث میں بھی شرکت کریں گے۔

ہم نیوز نے دفتر خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو منعقدہ اجلاسوں میں پاکستان کے نقطہ نظر اور پالیسی ترجیحات کو اجاگر کریں گے۔

دورہ امریکہ طے نہیں، تعلقات بہتر ہوں گے، عمران خان کیخلاف جمہوری سازش ہوئی: بلاول بھٹو

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے فون پر بلاول بھٹو کو مبارکباد دیتے ہوئے منعقد ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک بات چیت میں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں