اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
خبردار! ماسک پہن لیں، کورونا کی نئی قسم پاکستان آگئی
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری عامر اشرف خواجہ اور ڈی جی ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں میجر جنرل عامر اکرم نے وفاقی وزیر صحت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
وفاقی وزیر صحت کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے تمام صوبائی حکومتوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
کورونا سے بھارت میں 47 لاکھ اموات ہوئی ہیں، عالمی ادارہ صحت کا انکشاف
ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا سے کسی کو موت واقع نہیں ہوئی ہے۔