خاتون کا اپنی والدہ کی قبر کا ڈیزائن چوری ہونے کا دعویٰ


کراچی: شہر قائد کے ایک قبرستان میں خاتون نے اپنی والدہ کی قبر کا ڈیزائن چوری ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون نے کراچی کے گورا قبرستان میں ویڈیو بنائی اور اس میں بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کی قبر کا ڈیزائن سب سے الگ بنایا تھا جو پورے قبرستان میں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ کاپی کرنے والوں نے ان کی والدہ کی قبر کو بھی نہیں چھوڑا اور اسی طرح کا ڈیزائن اور رنگ بھی دوسری قبر کا بنا لیا۔

خاتون نے کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ کی قبر پر تصویر بھی لگوائی تھی اور قبر کو منفرد اسٹائل دینے کی کوشش کی تھی بلکہ پورے قبرستان میں سیاہ اور گرے رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ کی کوئی قبر نہیں تھی۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی والدہ کی قبر کا ڈیزائن چوری کر لیا گیا ہے اور کچھ فاصلے پر موجود ایک صاحب کی قبر پر بالکل ان کی والدہ کی قبر کے کلر و ڈیزائن کو کاپی کر دیا گیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ حد ہوتی ہے لوگ نقل کرنے میں قبر تک کو بھی نہیں چھوڑتے۔


متعلقہ خبریں