مودی سرکار کا مکروہ چہرہ پھر بے نقاب: جامع مسجد میں نماز عید کی ادائیگی پر پابندی لگادی


سری نگر: بھارت میں برسر اقتدار انتہا پسند مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔

کشمیر میں مودی کے ترقیاتی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی:پاکستان

ہم نیوز نے بھارتی اور کشمری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقلیتوں کی بالعموم اور مسلمانوں کی بالخصوص مذہبی آزادی سلب کرنے میں مصروف مودی سرکار نے جامع مسجد سری نگر میں مسلمانوں کو نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ جب سے بھارت میں نریندر مودی کی حکومت قائم ہوئی ہے تسلسل کے ساتھ اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور بطور خاص مسلمانوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی کے دوران بدترین و بھیانک تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات بھی منظر عام پر آرہے ہیں جب کہ حکومت کسی بھی قسم کی کارروائی سے اجتناب برت رہی ہے جو انتہا پسند جنونیوں کو حوصلہ دینے کی مترادف گردانی جا رہی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کل جب اس خطے کے مسلمان رمضان المبارک کے اختتام پر نماز عید الفطر ادا کریں گے تو مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر کی معروف جامع مسجد میں نماز عید کا اجتماع نہیں ہوگا۔

بھارتی فوج کی دہشتگردی، اپریل میں 26 کشمیری شہید

بھارتی سرکار کے اس ظالمانہ اقدام پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی  سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

مسلم مخالف سازش، بھارت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی حجاب پر پابندی عائد

ہم نیوز کے مطابق جے کے پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتہائی بے رحمی سے لوگوں کے بنادی حقوق اور ان کی مذہبی آزادی چھینی جا رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں