حکومت کو 8 سے 10 ہفتوں میں فارغ کر کے دکھائیں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

حکومت کو 8 سے 10 ہفتوں میں فارغ کر کے دکھائیں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

پنڈ دادن خان: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرفواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 سے 10 ہفتوں میں موجودہ حکومت کو فارغ کر کے دکھائیں گے، دھرنے سے پہلے اور بہت کچھ ہونا ہے۔

کٹھ پتلیوں سمیت امپورٹڈ حکومت نا منظور قوم کی آواز ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق افطار ڈنر کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) میں ضم کر دی ہے، اگر وطن سے محبت آئین شکنی ہے تو تحریک انصاف کا ہر کارکن غدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان آج چیف جسٹس اور صدر پاکستان کو ایک لیٹر لکھ رہے ہیں، ہم نے جو لیٹر لکھا تھا اس پر کمیشن ابھی تک نہیں بنا ہے، ان کرداروں کا سامنے آنا بہت ضروری ہے اور ان کو سزا دینا بھی ضروری ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو لوٹوں کے خلاف ریفرنس کی سماعت شروع کی ہے اس کو جلد مکمل ہونا چاہئے۔

نواز شریف نے حکومت ختم کی، سیاست بھی ختم کریگا، فرح گوگی کا دوسرا نام عمران خان ہے: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے عوام کی غیرت اور خود مختاری کی بات کی، چور جماعتوں کو این آر او نہیں دیا۔

قاسم سوری نے کہا کہ میں نے مراسلہ چیف جسٹس کو بھیجا ہوا ہے، 22 کروڑ عوام مطالبہ کرتی ہے اس پر آزاد کمیشن بنایا جائے، نوجوان اس امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتے ہیں۔

افطار ڈنر کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ آزادی اگر چھین کر لینا پڑی تو بھی لیں گے۔

قوم نے ٹھپہ لگادیا، نواز شریف خاندان ریجیکٹڈ ہے، عمران خان کی کال انقلاب لا سکتی ہے: شیخ رشید

زلفی بخاری نے کہا کہ جو انسان حق و باطل کے درمیان فیصلہ نہ کرسکے وہ مرا ہوا انسان ہوتا ہے، عید کے بعد پنڈ دادن خان کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ عمران خان کی کال پر اسلام آباد پہنچیں۔


متعلقہ خبریں